قومی ادارہ صحت نے بیرون ملک سے آنے والےشخص میں اومیکرون کی ذیلی قسم کی تصدیق کر دی، ملک میں کورونا کے باعث 103 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی ذیلی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اومیکرون کی اس ذیلی قسم سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،احتیاط کریں۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان میں ویکسین کی اہل 83 فیصد آبادی کی انسداد کورونا ویکیسن مکمل ہوچکی ہے، شہری بوسٹر ویکسین بھی لگوائیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 31 کیس رپورٹ ہوئے، کورونا کے باعث 103 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.