ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 76 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 543 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 76 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار 379 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 68 ہزار 819 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 662 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 927 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 367 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 85 ہزار 368 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 78 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 695 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 794 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 75 ہزار 589 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 787 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 835 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 766 اموات اور 1 لاکھ 14 ہزار 783 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 79 ہزار 123 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 835 ہے۔ اسلام آباد میں 731 اموات ہوچکیں۔ 69 ہزار 557 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 831 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 169 ہے۔ صوبے میں 264 اموات ہوچکیں۔ 22 ہزار 398 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 231 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 860 ہے۔ آزاد کشمیر میں 514 اموات ہوچکیں۔ 15 ہزار 857 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 418 جب کہ فعال کیسز 95 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 216 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.