ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 140 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 140 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 298 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 47 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 517 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 979 ہے۔ صوبے میں 8 ہزار 891 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 64 ہزار 647 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 646 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 424 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 698 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 67 ہزار 524 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 520 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 521 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 537 اموات اور 1 لاکھ 8 ہزار 462 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 77 ہزار 414 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 188 ہے۔ اسلام آباد میں 702 اموات ہوچکیں۔ 65 ہزار 524 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 16 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 412 ہے۔ صوبے میں 243 اموات ہوچکیں۔ 21 ہزار 361 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 660 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 63 ہے۔ آزاد کشمیر میں 499 اموات ہوچکیں۔ 15 ہزار 98 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 358 جب کہ فعال کیسز 112 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 139 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.