ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 135 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 135 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار 566 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 67 ہزار 665 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 95 ہزار 511 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 775 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 466 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 500 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 88 ہزار 809 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 913 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 347 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 824 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 76 ہزار 742 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 224 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 678 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 804 اموات اور 1 لاکھ 15 ہزار 742 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 79 ہزار 371 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 294 ہے۔ اسلام آباد میں 733 اموات ہوچکیں۔ 70 ہزار 344 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 931 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 47 ہے۔ صوبے میں 267 اموات ہوچکیں۔ 22 ہزار 617 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 286 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 757 ہے۔ آزاد کشمیر میں 517 اموات ہوچکیں۔ 16 ہزار 12 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 428 جب کہ فعال کیسز 76 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 245 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.