ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 131 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 987 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 131 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 207 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 282 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 4 ہزار 122 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 102 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 28 ہزار 181 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 640 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 93 ہزار 281 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 323 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 189 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 854 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 78 ہزار 280 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 33 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 2 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 855 اموات اور 1 لاکھ 17 ہزار 176 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 79 ہزار 789 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 50 ہے۔ اسلام آباد میں 740 اموات ہوچکیں۔ 70 ہزار 999 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 223 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 79 ہے۔ صوبے میں 270 اموات ہوچکیں۔ 22 ہزار 874 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 469 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 717 ہے۔ آزاد کشمیر میں 521 اموات ہوچکیں۔ 16 ہزار 231 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 452 جب کہ فعال کیسز 64 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 281 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.