ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 120 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 120 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 109 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 82 ہزار 731 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 334 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 638 ہے۔ صوبے میں 8 ہزار 951 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 66 ہزار 745 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 756 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 476 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 722 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 68 ہزار 558 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 150 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 979 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 562 اموات اور 1 لاکھ 9 ہزار 609 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 77 ہزار 684 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 1 ہے۔ اسلام آباد میں 706 اموات ہوچکیں۔ 65 ہزار 977 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 186 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 431 ہے۔ صوبے میں 246 اموات ہوچکیں۔ 21 ہزار 509 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 763 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 92 ہے۔ آزاد کشمیر میں 503 اموات ہوچکیں۔ 15 ہزار 168 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 367 جب کہ فعال کیسز 114 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 146 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.