بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا کے مزید 113 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 113 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 106 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 113 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 84 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 959 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 66 ہزار 492 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 851 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 595 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 125 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 74 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 426 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 963 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 753 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 70 ہزار 710 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 979 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 666 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 644 اموات اور 1 لاکھ 11 ہزار 669 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار 382 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 233 ہے۔ اسلام آباد میں 716 اموات ہوچکیں۔ 67 ہزار 433 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 534 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 405 ہے۔ صوبے میں 253 اموات ہوچکیں۔ 21 ہزار 876 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 984 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 985 ہے۔ آزاد کشمیر میں 508 اموات ہوچکیں۔ 15 ہزار 491 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 401 جب کہ فعال کیسز 112 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 182 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.