جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا کے مزید 108 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 108 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 537 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 108 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 198 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 45 ہزار 833 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 172 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 43 ہزار 124 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 522 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 41 ہزار 158 ہے۔ صوبے میں 8 ہزار 809 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 62 ہزار 555 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 680 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 271 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 691 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 66 ہزار 718 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 728 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 861 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 497 اموات اور 1 لاکھ 7 ہزار 370 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 77 ہزار 65 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 297 ہے۔ اسلام آباد میں 699 اموات ہوچکیں۔ 65 ہزار 69 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 900 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 394 ہے۔ صوبے میں 240 اموات ہوچکیں۔ 21 ہزار 266 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 583 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 78 ہے۔ آزاد کشمیر میں 494 اموات ہوچکیں۔ 15 ہزار 11 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 355 جب کہ فعال کیسز 113 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 135 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.