ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 104 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 104 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار 869 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 536 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 117 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 129 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 188 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 76 ہزار 800 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 251 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 905 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 765 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 71 ہزار 581 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 392 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 18 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 668 اموات اور 1 لاکھ 12 ہزار 706 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار 560 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 31 ہے۔ اسلام آباد میں 718 اموات ہوچکیں۔ 67 ہزار 811 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 655 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 388 ہے۔ صوبے میں 255 اموات ہوچکیں۔ 22 ہزار 12 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 56 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 951 ہے۔ آزاد کشمیر میں 509 اموات ہوچکیں۔ 15 ہزار 596 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 407 جب کہ فعال کیسز 114 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 186 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.