بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا کی 4 کروڑ خوراکیں لگا دیں، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمرکاکہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد کورونا ویکسین کی اب تک 4 کروڑ خوراکیں لگا دی ہیں۔

اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گئے ،تاہم 9 اور 10 محرم کو تمام ویکسی نیشن مراکز بند رہیں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ 4 کروڑ میں سے آخری کروڑ ویکسین کی خوراکیں صرف 9 دن کے اندر لگائی گئی ہیں۔

اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں پیغام دیا کہ پاکستان کو محفوظ بنائیں، آئیں ویکسین لگوائیں ۔

واضح رہے کہ محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گے،تاہم 9 اور 10 محرم کو تمام ویکسی نیشن مراکز بند ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.