بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ

ملک میں یومیہ کورونا کیسز بڑھ کر 117 رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد کورونا سے انتقال کر گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فی صد رہی۔

کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 369 ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19 ہزار90 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی۔

 ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 145 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.