پاکستان میں کورونا وائرس کی 5 ویں لہر کے وار جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 47 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 29 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید9 ہزار 590مریض شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 330 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 2 ہزار 103 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 559 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 4 ہزار 980 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 190 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 51 لاکھ 34 ہزار 775 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 44 ہزار 722 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 840 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 82 ہزار 316 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 185 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 96 ہزار 328 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 9 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 29 ہزار 4 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 982 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 38 ہزار 805 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 758 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 501 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 368 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 737 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 188 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.