ملک بھر میں کورونا سے 8 افراد انتقال کر گئے، مزید 358 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک رہی۔
قومی ادارۂ صحت کے مطابق کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 6 افراد کا تعلق سندھ، ایک اسلام آباد اور ایک کا کے پی سے تھا۔
گزشتہ روز کورونا کی تشخیص کے لیے ملک بھر میں 12 ہزار 273 ٹیسٹ کیے گیے، 358 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ کیسز کی شرح بہاولپور میں 9.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
میر پور آزاد کشمیر میں شرح 7 فیصد ،لاہور 5.97 اور اسلام آباد میں 5.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.