ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 56 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 57 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 239 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 77 ہزار 191 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 926 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 546 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 501 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 21 ہزار 879 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 604 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 193 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 236 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 99 ہزار 175 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 877 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 841 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 216 اموات اور 1 لاکھ 27 ہزار 820 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 99 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 979 ہے۔ اسلام آباد میں 771 اموات ہوچکیں۔ 79 ہزار 349 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 201 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 68 ہے۔ صوبے میں 294 اموات ہوچکیں۔ 24 ہزار 839 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 756 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 567 ہے۔ آزاد کشمیر میں 563 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 626 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 707 جب کہ فعال کیسز 96 ہے۔ گلگت بلتستان میں 108 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 503 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.