ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 40 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 321 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 40 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1037 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 767 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 4 ہزار 320 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 301 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 378 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 755 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 27 ہزار 168 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 674 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 474 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 464 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 12 ہزار 736 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 68 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 499 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 320 اموات اور 1 لاکھ 32 ہزار 249 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 706 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 972 ہے۔ اسلام آباد میں 779 اموات ہوچکیں۔ 80 ہزار 955 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 178 جب کہ فعال کیسز کی 699 ہے۔ صوبے میں 309 اموات ہوچکیں۔ 26 ہزار 170 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 343 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 453 ہے۔ آزاد کشمیر میں 583 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 307 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 138 جب کہ فعال کیسز 292 ہے۔ گلگت بلتستان میں 111 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 735 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.