اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 39 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 73 ہوگئی ہے جبکہ چین سے سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 39 مریض انتقال کرگئے جبکہ 930 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار 768 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار ہے اور اب تک 8 لاکھ 95 ہزار 690 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 251 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 345 ہےاور صوبے میں 10 ہزار 672 اموات ہوچکیں ہیں۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 194 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 267 ہے، صوبے میں 5 ہزار 358 اموات ہوچکیں، 3 لاکھ 8 ہزار 569 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 247 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 69 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 280 اموات اور 1 لاکھ 30 ہزار 989 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 431 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 32 ہے، اسلام آباد میں 775 اموات ہوچکیں، 80ہزار 624 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 776 جبکہ فعال کیسز کی 749 ہے۔ صوبے میں 303 اموات ہوچکیں۔ 25 ہزار 724 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 19 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 414 ہے۔ آزاد کشمیر میں 574 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 31 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.