اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 38 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 108 ہوگئی ہے۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 38 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1 ہزار 97 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں کے مزید 1 ہزار 97 کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 1 ہزار 131 مریض بھی شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 108 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 936 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 8 لاکھ 96 ہزار 821 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 124 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 42 لاکھ 79 ہزار 84 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور ملک بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 34 لاکھ 84 ہزار 364 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 449 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 688 ہو چکی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 798 ہو چکی ہےاور اس وباء سے کُل اموات 5 ہزار 368 ہو گئیں ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 370 ہو چکی ہےاور یہاں کُل اموات 4 ہزار 289 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 470 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 775 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 845 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 303 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 64 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث اب تک یہاں کُل 574 مریض وفات پاچکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے پاک ویک ویکیسن کی دوسری کھیپ تیار کرلی ہے اور این آئی ایچ حکام کے مطابق پاک ویک ویکسین کی 9 لاکھ خوراکیں تیار کی گئی ہیں جبکہ ان میں سے 2 لاکھ سے زائد ڈوزز ڈریپ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئیں ہیں۔
Comments are closed.