اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 201 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی ہے۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 201 مریض انتقال کرگئے جبکہ 5 ہزار 292 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 88ہزار 207 ہے اور اب تک 7 لاکھ 4 ہزار 494 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 144 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 47 ہزار 106 ہے، صوبے میں 8 ہزار 224 اموات ہوچکیں ہیں اور 2 لاکھ 40 ہزار 814مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 356 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 467 ہے، صوبے میں 4 ہزار 624 اموات ہوچکیں اور 2 لاکھ 63 ہزار 265 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 596 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 344 ہے، صوبے میں 3 ہزار 201 اموات اور 1 لاکھ 52 مریض صحتیاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 131 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 635 ہے، اسلام آباد میں 675 اموات ہوچکیں، 60 ہزار 821 مریض صحتیاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 945 جبکہ فعال کیسز کی 1 ہزار 248 ہے، صوبے میں 232 اموات ہوچکیں اور اب تک 20 ہزار 464 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 779 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 282 ہے، آزاد کشمیر میں 468 اموات ہوچکیں اور 14 ہزار 29 مریض صحتیاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 280 جبکہ فعال کیسز 125 ہے، گلگت بلتستان میں 105 اموات ہوچکیں اور اب تک گلگت سے 5 ہزار 50 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 88 ہزار 207 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 214 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 4 ہزار 494 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مئی میں لاک ڈاؤن کے لیے وزارتوں اور انتظامیہ کو خط بھیج دیا ہے اور مراسلے میں کہا گیا ہےکہ زیادہ کورونا کیسز والے شہروں میں سخت لاک ڈاؤن کا منصوبہ ہے جو 2 ہفتوں کے لیے 2 یا 3 مئی سے نافذ ہوجائیگا۔
Comments are closed.