ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 933 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 2 مریض انتقال کرگئے جب کہ 630 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 933 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 184 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 56 ہزار 816 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار 165 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 292 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 673 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 68 ہزار 200 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 630 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 233 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 75 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 29 ہزار 322 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 498 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 593 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 933 اموات اور 1 لاکھ 74 ہزار 972 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 823 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 379 ہے۔ اسلام آباد میں 967 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 7 ہزار 267 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 657 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 36 ہے۔ آزاد کشمیر میں 746 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 875 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 648 جب کہ فعال کیسز کی 40 ہے۔ صوبے میں 365 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 243 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 429 جب کہ فعال کیسز 1 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 242 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.