بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 567 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 16افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے مزید 864 مریض شفایاب ہوگئے اور مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 44 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 344 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 200 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 4 لاکھ 5 ہزار357 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 66 ہزار 945 ہو چکی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 636 مریض پورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 240 ہو چکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 615 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 422 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 159 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 376 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.