ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 142 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 142 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 487 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 794 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 99 ہزار 816 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 468 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 81 ہے۔ صوبے میں 8 ہزار 97 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 39 ہزار 290 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 272 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 28 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 605 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 62 ہزار 639 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 661 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 460 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 156 اموات اور 98 ہزار 45 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 804 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 613 ہے۔ اسلام آباد میں 670 اموات ہوچکیں۔ 60 ہزار 521 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 803 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 221 ہے۔ صوبے میں 232 اموات ہوچکیں۔ 20 ہزار 350 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 659 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 274 ہے۔ آزاد کشمیر میں 464 اموات ہوچکیں۔ 13 ہزار 921 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 272 جب کہ فعال کیسز 117 ہے۔ گلگت بلتستان میں 105 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 50 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.