ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 102 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 102 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 4 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 188 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 64 ہزار 373 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 789 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 238 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 709 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 516 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 57 ہزار 13 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 594 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 22 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 731 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 97 ہزار 841 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 862 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 18 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 496 اموات اور 80 ہزار 348 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 775 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 123 ہے۔ اسلام آباد میں 588 اموات ہوچکیں۔ 50 ہزار 64 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 942 جب کہ فعال کیسز کی 508 ہے۔ صوبے میں 212 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 222 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 713 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 924 ہے۔ آزاد کشمیر میں 380 اموات ہوچکیں۔ 11 ہزار 409 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 64 جب کہ فعال کیسز 69 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 892 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.