نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے باعث اب تک 29 ہزار 105 افراد انتقال کر چکے جن میں 61 فی صد مرد اور 39 فی صد خواتین شامل ہیں۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث ملک بھر میں اب تک انتقال کرنے والوں میں 11 ہزار 482 خواتین 17 ہزار 612 مرد اور 3 خواجہ سرا شامل ہیں، انتقال کرنے والوں میں69 فی صد افراد دیگر بیماریوں کا بھی شکار تھے ،10 سال کی عمر کے 98 بچے بھی کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق مختلف عمر میں ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی ہوئی جن کی تعداد اب تک 8 ہزار 281 ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث اب تک 10 سال تک کے 98 بچے انتقال کر چکے ،11 سے 20 سال کی عمر کے 240 افراد، 21 سے 30 سال کی عمر کے 736 افراد،31 سے 40 سال کے ایک ہزار 589 افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 41 سے 50 سال کی عمر کے 3 ہزار 706 افراد ،51 سے 60 سال کی عمر کے 7 ہزار 263 افراد ،71 سے 80 سال کے 5 ہزار 90 افراد، 81 سے 90 سال کے ایک ہزار 870 افراد اور 91 سال سے زائد عمر کے 267 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہارے ہیں۔
Comments are closed.