ملک میں چینی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔
ٹی سی پی نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کے لیے خط لکھ دیا۔
ذرائع محکمۂ خوراک پنجاب کے مطابق امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے پاکستان میں منگوائی جا رہی ہے۔
محکمۂ خوراک کے پاس اس وقت 10لاکھ ٹن سرپلس چینی کا کیری فارورڈ موجود ہے، محکمے کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سرپلس چینی کے ذخائر ختم ہونے پر امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں آجائے گی، شہری 100روپے کلو سرکاری نرخ والی چینی 220 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہوں گے۔
محکمۂ خوراک پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ایک کلو چینی پر 120 روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گے۔
Comments are closed.