وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی ملکی تاریخ میں 47 سال کی بلند ترین سطح پر چل رہی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 3.5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے، جو رواں مالی سال اوسطاً 15 فیصد رہے گی، ملک میں درآمدی ادائیگیوں کو ڈالر کی آمد کے برابر ہونا چاہیے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر میرے پاس ڈالر محدود ہیں تو میں اس سے گندم اور کھانے کی چیزیں خریدوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتِ حال میں ہم لگژری آئٹمز کی خریداری کو مؤخر کر سکتے ہیں، لگژری آئٹمز کی درآمدات پر پابندیاں 3 ماہ سے زیادہ عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنے وسائل میں رہ کر گزارا کرے، ایک سال میں کچھ نہیں ہو سکتا لیکن ہم اس کی شروعات کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.