بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم آج داخل ہوگا

آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے پنجاب کے مختلف علاقوں، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں دن بارشوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے بعد عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کا کام انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

کراچی میں آج مزید موسلادھار بارش کا امکان نہیں ہے کیونکہ ہوا کے کم دباؤ کا رخ بلوچستان کی طرف ہوگیا ہے۔

بارش کے دوران پانی سے ڈوبی گلیوں میں قربانی کیسے ہوگی، خون، برساتی پانی اور سیوریج کی ناقص صورتحال نے صحت عامہ کے شدید خدشات پیدا کردیے ہیں۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال عید مون سون کی شدید بارشوں کے دوران منائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.