ملک میں مسلسل دوسرے دن کورونا سے کوئی موت نہیں واقعے نہیں ہوئی، این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 6فیصد رہی ۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 33 ہزار 54 ٹیسٹ کیے گئے،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوںمیں کورونا کےمزید 210 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی اوسی کاکہنا ہے کہ ملک میں 445 کورونا مریض آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 333 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 72 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے8 ہزار 63 زیرِ علاج مریضوں میں سے 445کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ84 ہزار 676مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار54 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 72 لاکھ68ہزار 79 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 74 ہزار 239 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 92 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 639 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 551 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 819 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 307 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 22 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 237 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 460 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 675 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.