ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 30 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 2744 روپے بڑھ ایک لاکھ 97 ہزار 274 روپے ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 2031 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.