ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 450 روپے ہوگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 553 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر ایک ہزار 797 ڈالر برقرار ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.