معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے جو ایک سیاسی مسئلہ ہے۔
کراچی میں مذاکرے سے معاشی و مالیاتی ماہرین قیصر بنگالی اور شبر زیدی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر شبر زیدی نے کہا کہ مہنگائی 30 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، ریاست کے پاس قرضوں کی ادائیگیاں شیڈول پر کرنے کا انتظام نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست شفاف طریقے سے زمین بیچ کر اپنا قرض ادا کرسکتی ہے۔
قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ معیشت اور سیکیورٹی کی دو کھڑکیاں بند ہوچکیں، معیشت قرض کےحصول تک محدود ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی خدمات کی اب امریکا کو ضرورت نہیں رہی۔
قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ 1996 سے تین عالمی اداروں کے سربراہان اسٹیٹ بینک کے گورنربن چکے ہیں، ہم اپنی معاشی خودمختاری کھوچکے ہیں۔
Comments are closed.