وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں غذائی قلت کا کوئی ایشو نہیں ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق ملک میں خوراک کی متوقع قلت پر وجیہہ قمر، عالیہ کامران اور آسیہ عظیم نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔
اس پر وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ملک میں غذائی اجناس کی قلت یا غذائی عدم تحفظ کا کوئی امکان نہیں۔
طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بھی پروگرام فائنل نہیں ہو رہا، جو لوگ قوت خرید نہیں رکھتے، اُن کےلیے ریلیف دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال گندم اور آلو کی پیداوار اچھی رہی ہے، کسان پیکیج کے تحت چھوٹے کسانوں کو قرضے دیے گئے ہیں۔
Comments are closed.