جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

ملک میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، ڈائریکٹر آئی ایس ایس ٹی

انسٹیٹیوٹ آف اسپیش سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایس ایس ٹی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ تمام پیرامیٹرز بتارہے ہیں کہ چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ 

ڈائریکٹر آئی ایس ایس ٹی کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ عیدالفطر ہفتہ کو ہوگی۔

خیال رہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.