ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں زیادہ تر نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر ہوئے، این سی او سی کی بتائی گئی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا گیا۔غزہ میں معصوم فلسطینی شہریوں پر بمباری اور مسجد الاقصیٰ پر حملوں کے باعث عید سادگی سے منائی جا رہی ہے۔
علما کرام نے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی، ملکی ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں میں عید کی نماز سے قبل اور بعد میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔
Comments are closed.