hookup Illinois hookup Vincentown New Jersey burley bike hookup best hookup apps that aren't a scam mature hookup app hookup hotshot mature

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں 15 اعشاریہ 85 فیصد کمی

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے ملک کی غیریقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 15 اعشاریہ 85 فیصد کم ہوئی ہے۔

اے پی سی ایم اے نے رواں سال مئی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مئی میں سیمنٹ کی کھپت 33 لاکھ 20 ہزار ٹن رہی۔

مئی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 31 لاکھ 50 ہزار ٹن جبکہ برآمدات 7 لاکھ 47 ہزار ٹن رہی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں سیمنٹ کی فروخت تقریباً 2 فیصد کم ہو کر 4 کروڑ 76 لاکھ ٹن رہی۔

جولائی سے مئی کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 4 کروڑ 34 لاکھ ٹن جبکہ برآمدات 49 لاکھ ٹن رہی۔

اے پی سی ایم اے نے ملک کی غیریقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ روپے کی قدر گر رہی ہے، ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی شرح بھی بلند ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کے ذریعے سیمنٹ انڈسٹری کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.