ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت 30 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔
یکم جولائی سے کوئلے کی فی ٹن قیمت 117 ڈالر سے بڑھ کر 247 ڈالر ہوگئی ہے۔ کوئلے کو پاکستان درآمد کرنے کا کرایہ بھی اس دوران 11 ڈالر فی ٹن سے بڑھ کر 30 ڈالر فی ٹن ہوگیا ہے۔ جبکہ ڈالر کی قدر یکم جولائی کو 157 روپے 54 پیسے تھی جو اب بڑھ کر 172 روپے ہوگئی ہے۔
سیمنٹ انڈسٹری ذرائع کے مطابق مہنگے کوئلے کا اثر سیمنٹ کی بوری پر 124 روپے ہوا ہے۔ جو تاحال مکمل طور پر صارف کو منتقل نہیں کیا گیا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی بوری 680 روپے سے 710 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ ڈالر کی قدر کا اضافہ منتقل ہونے کے بعد قیمت 710 روپے سے 744 روپے ہوجائے گی۔
Comments are closed.