ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 846 ڈالر ہے۔
Comments are closed.