سونے کی فی تولہ قیمت میں لگاتار چوتھے دن بھی اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔
14 اگست 2023ء کی چھٹی کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 اگست کو 1100، 16 اگست کو 900، اور 17 اگست کو 1200 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 18 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت257 روپے بڑھ کر 1لاکھ 93ہزار 158 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاو 6 ڈالر کم ہوکر 1894 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.