ملک میں مسلسل دوسرے روز آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3000 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 44 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 2572 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 1705 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
Comments are closed.