بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوگئی

آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جو ایک ہزار 629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 863 ڈالر فی اونس ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.