ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 500 روپے کم ہو کر ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 285 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ ایک ہزار 848 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.