ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 82 ہزار 785 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 1955 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.