آج ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہزار 350 روپے کم ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 200 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 157 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 10 ہزار 768 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 42 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 925 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.