وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں سولر انڈسٹری لگنے سے سولر سسٹم بہت سستا ہو جائے گا۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ سولر سسٹم کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بہت سے صنعت کار سولر اور بیٹریوں کی انڈسٹری لگانا چاہتے ہیں۔
خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بجلی پیداوار میں 5 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سیلاب میں بھرپور کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی مزید پیداوار کے لیے کام کر رہے ہیں، نیوکلیئر پلانٹ سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ لائن لاسسز اور بلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے، چینی کمپنی ساڑھے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سمندری طوفان کے باعث کچھ مشکلات آئی تھیں، 4 سال سے سی پیک پر کام نہیں ہوا۔
Comments are closed.