سعودی نائب وزیر خارجہ ولید عبدالکریم الخیرج کی سربراہی میں 16 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت سرمایہ کاری کےلیے سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔
سعودی وفد کے ارکان کے ساتھ مخصوص ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے مختلف شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے مفادات اور تجاویز سے آگاہی فراہم کی۔
دونوں ممالک کے فریقین نے باہمی تعاون کے شعبوں اور منصوبوں اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ بھی مختلف امور اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات پر بات چیت کی۔
سعودی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں خاص طور پر مائننگ، توانائی، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہت صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اچھے معاہدوں پر پہنچیں گے۔
Comments are closed.