bbw hookups app app for plane hookups my uber hookup curvy hookup hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سردی بڑھ گئی، کراچی کی خنکی میں اضافہ

ملک بھر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، کراچی میں بھی خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے ہیں، کمبل، لحاف، رضائیوں، سوئٹرز، جیکٹس، مفلرز، ٹوپیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

خشک میوہ جات، گرم سوپ، انڈے اور فرائی مچھلی کی دکانوں پر بھی شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

شمالی بلوچستان میں رواں ہفتے برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔

کراچی میں دسمبر سرد ہونے لگا، شہر میں خنکی کی شدت کے ساتھ ہی نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سرد ہواؤں کے سبب کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے ، شہر قائد میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی میں خنکی کی شدت کے ساتھ ہی نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ رات سے آج صبح تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند رہی ، پشاور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہا۔

موٹر وے ایم ٹو، ٹھوکر نیازبیگ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی، جبکہ محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.