بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں روئی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق روئی کی عالمی قیمتیں بڑھنے کا اثر مقامی قیمتوں پر بھی ہورہا ہے۔

روئی کی فی من قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 16000 روپے ہوگئی ہے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔

چیئرمین جنرز فورم کے مطابق پاکستانی کمپنیوں کو امریکا اور یورپی ممالک سے کرسمس اور نئے سال کے اچھے آرڈرز ملنے کی اطلاعات ہیں۔

احسان الحق کے مطابق رواں سیزن کاٹن کی فی ایکٹر پیداوار اور قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث آئندہ سال پاکستان میں کپاس کی کاشت میں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.