بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں خسرہ کا مرض شدت اختیار کرگیا، 127 بچوں کا انتقال

ملک میں خسرہ کا مرض شدت اختیار کرگیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں خسرہ سے بچوں کی اموات اور مرض میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔

رواں سال ملک بھر میں خسرہ سے اب تک 127 بچے انتقال کر گئے ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد بچوں میں خسرہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

خسرہ کے باعث سب سے زیادہ 45 بچے سندھ میں جاں بحق ہوئے۔ کے پی میں 39، بلوچستان 26 اور پنجاب میں17 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2020 میں51 بچے خسرہ کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.