روالپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ مسلح افواج کوسیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں پاک فوج کو دور رکھا جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تمام سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور صحافتی شعبوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے حوالے سے سیاسی قیادت، صحافیوں، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا پر گفتگو کی گئی،غیر مصدقہ، ہتک آمیز اوراشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ توقع کرتےہیں سب قانون کی پاسداری کریں گے، قانون پر عمل کرکے ملک میں امن قائم کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.