جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر عمر سیف

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ فائیو جی آکشن اگلے چند ماہ میں کرنے جا رہے ہیں، ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف سے سی ای او جاز عامر ابراہیم نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں فائیو جی اسپیکٹرم آکشن، ٹائم لائن اور ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے یہ بات جمعرات کو امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ مشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا فائیو جی آکشن اگلے چند ماہ میں کرنے جا رہے ہیں، ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،  صارفین کو محدود بینڈوڈتھ آفر کی وجہ سے اچھی سروس نہیں ملتی، فائیو جی سے صارفین کو بہتر اور معیاری ٹیلی کام سروسز میسر ہوں گی۔

اس سے پہلے ڈاکٹر عمر سیف سی ای او یو فون اور زونگ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ سیلولر کمپینوں کے سی ای اوز سے ملاقاتوں کا مقصد ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی آکشن کی تیاری کے بارے آگاہ کرنا اور مارکیٹ کو فائیو جی آکشن کے لیے تیار کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.