جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک میں بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

Disclosure

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ سی پی پی اے نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔ اعلامیے کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

 بجلی صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ قیمتوں کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق  الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 56 پیسے کے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

 

 

 

 

You might also like

Comments are closed.